تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

دو عورتوں کی 20پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی،علاقہ میدان جنگ بن گیا یہ معرکہ کون جیتا،لاہور سے حیران کردینے والی خبر آگئی


لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی پرعدالت کے اندر جانے سے روکنے پر خاتون وکیل اور خاتون پولیس اہلکاروں میں جھگڑاہوگیا،دونوں وکیل خاتون نے 20سے زائد خاتون پولیس اہلکاروں کا مقابلہ کیا، ایک خاتون وکیل زخمی جبکہ پولیس اہلکار خاتون کو بھی نقصان پہنچا، پولیس افسران نے دونوں کو چھڑایا،

لیکن تاہم لیگی خاتون وکیل کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہ دی گئی۔جمعرات کو شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر جھگڑا ہوا، (ن) لیگ کی خاتون وکیل اور خاتون پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوئی، لیگی خاتون وکیل سعدیہ اور سونیا کمرہ عدالت میں جانا چاہتی تھیں، پولیس اہلکار نائلہ نے ان کو اندر جانے سے روکا جس سے دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، باتوں باتوں میں تلخ کلامی کے باعث دونوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں، لاتوں اور گھوسوں کی بارش کر دی، اس دوران دوسری خاتون پولیس اہلکار بھی لیگی خاتون وکیل پر برس پڑیں، دونوں وکیل خاتون نے 20سے زائد خاتون پولیس اہلکاروں کا مقابلہ کیا۔ اس موقع پر خاتون وکیل زخمی بھی ہوئی، اس کے علاوہ پولیس اہلکار خاتون کو بھی نقصان پہنچا، پولیس افسران نے دونوں کو چھڑایا، لیکن تاہم لیگی خاتون وکیل کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہ دی گئی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved