تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

30 لاکھ مالیت کی گاڑی اور سائیکل میں ٹکر، گاڑی کی کیا حالت ہوئی اور سائیکل کا کیا بنا؟ دیکھ کر بھی آپ یقین نہیں کر پائیں گے


بیجنگ (ویب ڈیسک) کار اور سائیکل کا تصادم ہو تو سننے والا سائیکل اور سائیکل سوار کی بری حالت کا تصور کر لے گا اور ہونا بھی ایسا ہی چاہئے، بھلا کہاں کار اور کہاں ہلکی پھلکی سائیکل، مگر چین میں ایک سائیکل کی ٹکر سے گاڑی کے بمپر پر پڑنے والے ڈینٹ نے سب کو حیران پریشان کر دیا۔چین کے شہر شینزن پیش آنے والے حادثے میں ایک سائیکل تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی سے ٹکرا گئی اور یہ دیکھ کر لوگوں کی حیرت نہ رہی کہ گاڑی کا بمپر تو اندر پوری طرح تباہ ہو گیا اور سائیکل کا ٹائر اس کے اندر تک گھس گیا مگر حیران کن طور پر سائیکل کو

کچھ نہ ہوا۔اس حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بہت سے لوگوں نے انہیں جعلی قرار دیا جس کے بعد مقامی پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کی اور ثبوت کے طور پر ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں تباہ شدہ بمپر والی کار اور سائیکل کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود ہجوم حیرت میں مبتلا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved