تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

خیبر پختونخوا کی یونیورسٹی نے طلبا کو ڈگری جانے کرنے کی انتہائی انوکھی شرط عائد کر ڈالی


پشاور(آئی این پی ) یونیورسٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں نے ڈگری درخت لگانے سے مشروط کر تے ہوئے کہا ہے کہ جو طلبہ کم ازکم ایک درخت بھی نہیں اگاسکیں گے ان کوڈگریاں نہیں دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں نے ڈگری درخت لگانے سے مشروط کرتے ہوئے پلانٹیشن مہم کیدوران ہر طالب علم کے ذمے ایک درخت لگانا لازمی قرار دیا ہے۔ڈائریکٹراکیڈمکس کوکلیئرنس فارم میں پلانٹیشن سے متعلق اضافی کالم کی ہدایت کردی ہے ۔

ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن یونیورسٹی آف سائنس بنوں کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کوسرسبزبنانے کی مہم کاآغازہوچکا، اور زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کی۔اعلامیہ کے مطابق تمام شعبہ جات کے چیئرمین مذکورہ درختوں کاریکارڈاپنیپاس رکھیں گے، کیمپس کوآرڈینیٹرماہانہ پراگرس رپورٹ پیش کریگی، جو طلبہ کم ازکم ایک درخت نہیں اگاسکیں گیان کوڈگریاں نہیں دی جائیں گی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved