تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

لڑکی نے دل چرالیا اس کی رپورٹ درج کی جائے، نوجوان کی تھانے میں درخواست


اسلام آباد(نیو زڈیسک)ایک لڑکی نے میرا دل چرالیا،مقدمہ درج کیا جائے،دل کی چوری کا مقدمہ درج کرانے عاشق تھانے پہنچ گیا۔یہ واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگپور میں پیش آیا جب تھانے میں اس عجیب و غریب چوری کی شکایت پر پولیس سر پکڑ کر بیٹھ گئی،انہوں نے مختلف اشیاءکی چوری کے مقدمات تو درج کیے مگر ایسی شکایت پہلی بار ان کے پاس آئی۔ اس معاملے سے نمٹنے کےلئے تھانے کے عملے نے اپنے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا۔ پولیس کے سینئر حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ حال ہی میں ناگ پور کے ایک پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ نوجوان نے شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکی نے ”اس کا دل چوری “ کرلیا ہے پولیس لڑکی سے اس کا دل واپس کرائے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے غیر رسمی طور پر اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ بھارتی قوانین کے تحت کوئی ایسا سیکشن نہیں ہے جو ایسی شکایت سے متعلق ہو۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved