03:40 pm
مودی نے اپنی گھٹیا چال چل دی، ابھی نندن کو کس مقصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا؟جانیں

مودی نے اپنی گھٹیا چال چل دی، ابھی نندن کو کس مقصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا؟جانیں

03:40 pm

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پائلٹ ابھی نندن جس کا جہازپاکستانی فضائیہ کے ایف 17نے گرایا اور پھرپاک فوج نے اسے گرفتار کیا تھاکو بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی نے اپنی سیاسی مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جس بھارتی پائلٹ کو پاکستان نے گرفتار کرنے کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت چھوڑ دیا تھا بھارتی حکومت نے اسے قومی ہیرو بنا کر پیش کرنا شروع کر دیا ہے اور حکومتی جماعت نے اسے اپنی سیاسی مہم کا حصہ بنا لیا ہے۔ کئی مہینوں سے یہ بات سننے میں آ رہی تھی
کہ ہندوستان میں الیکشن نزدیک آنے کے ساتھ ہی بھارتی جنتا پارٹی پاکستان کے خلاف کسی طرح کا محاذ ضرور کھڑا کرے گی اور گزشتہ مہینے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد سے ایسی صورتحال بن رہی تھی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور اگلے ہی دن بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کا جواب دیتے ہوئے اگلے روز پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو جہاز گرا دیے جن میں سے ایک کا پائلٹ جس کا نام ابھی نندن بتایا گیا کو گرفتار کر لیا گیا لیکن بعد میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے کا اعلان کردیا اور پائلٹ بھارت کو واپس کر دیا گیا۔ اب بھارت کی حکومتی سیاسی جماعت نے پائلٹ ابھی نندن کے تصویروں کے پوسٹرز ملک بھر میں لگا کر اپنی سیاسی مہم چمکانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔بھارتی پائلٹ کی رہائی سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی لیکن بھارتی وزیراعظم نے حزیمت سے نظریں چراتے ہوئے اسی پائلٹ کو اپنی سیاسی مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان میں بھارتی جنتا پارٹی کے سیاسی مہم کے پوسٹرز پر بھارتی فضائیہ کے جہازوں اور پائلٹ ابھی نندن کی تصویریں آویزاں کر دی گئی ہیں۔بھارت پاکستان پر فضائی حملہ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن اب اس واقعہ کو سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہے۔ بھارت میں بھی اس بات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور بی جے پی کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ہندوستانی فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں