04:11 pm
ہم نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے چھپ کر پاکستان پر حملہ کیا

ہم نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے چھپ کر پاکستان پر حملہ کیا

04:11 pm

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) ہندوستان نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت میں گھس کر حملے کا جواب دیا۔ بھارت کے مشہور تجزیہ نگار پروین ساہنی نے اعتراف کیا ہے کہ جب بھارت نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائک کی تو بھارت نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا لیکن پاکستان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن کی روشنی میں بھارت میں گھس کر بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے۔پروین ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ کے میدان میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا کیونکہ بھارت کے پاس پاکستان کا مقابلہ کرنے کی جنگی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ نریندر مودی نے کہا تھا کہ بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو بھارت پاکستانی جہاز گرا سکتا تھا
لیکن بھارتی وزیراعظم کے اس بیان پر تجزیہ نگار نے کہا کہ مگ21بھی ایف16 اور ایف17تھنڈر کا مقابلہ کر سکتا ہے لیکن بھارتی پائلٹس کے پاس مقابلہ کرنے کی صلاحیت اورتربیت نہیں ہے۔پروین ساہنی بھارت کے معروف تجزیہ نگار ہیں اور بھارت میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،انکا کہنا ہے کہ بھارت نے2016میں پاکستان میں سرجیکل سٹرائک کا دعویٰ کیا لیکن بھارت اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی جہازوں نے پاکستان کی سرحد کے اندر بالاکوٹ کے علاقے میں جیشِ محمد کے تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا اور 300سے زیادہ دہشت گرد ہلاک کیے لیکن بھارت اس دعویٰ کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔پروین ساہنی نے مزید کہا کہ پاکستان امن چاہتا لیکن بھارتی وزیراعظم جنگی جنون میں مبتلا ہیں انکا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان میں کاروائی نہ کرتا تو پاکستان کبھی بھارتی جہاز نہ گراتا کیونکہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا۔

تازہ ترین خبریں