01:03 pm
بھارت باز نہ آیا ۔۔ پاکستان پر ایک بار پھر آبی حملہ کر دیا

نئی دہلی (مانیترنگ ڈیسک) بھارت باز نہ آیا ۔۔ پاکستان پر ایک بار پھر آبی حملہ کر دیا ۔۔۔بھارت نے پاکستان سے جنگی اور سفارتی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی شکست کھائی جس کے بعد اب آبی دہشتگردی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کا اضافی پانی روک لیا اور مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں جانے والے پانی کو روک کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔
بھارت کے وزیر مملکت برائے آبی وسائل ارجن میگوال کا کہنا کہ بھارت نے مشرقی دریاؤں سے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روکا ہے اور یہ پانی اب خود استعمال کریں گے۔ بھارتی وزیر نے گذشتہ روز راجستھان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 0.53 ملین ایکٹر فٹ پانی پاکستان جانے سے روکا ہے اور جب راجستھان یا پنجاب کو اس کی ضرورت ہو گی یہ تب استعمال ہو گا۔ ارجن میگوال کا مزید کہنا تھا کہ روکا جانے والا پانی پینے اور زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھارت نے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ کے رُکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ جون 2022ء میں مکمل ہوگا اور اس منصوبے کے لیے مرکزی حکومت پانچ سال میں 485.38 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ متنازعہ ڈیم کی تعمیر سراسر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے ۔ گذشتہ برس مئی میں بھی بھارت نے دریائے چناب اور دریائے جہلم کا پانی روک لیا تھا۔ جبکہ بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار اور جہلم کا پانی دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم تیار کر رکھے ہیں۔ گذشتہ برس ستمبر میں بھی بھارت نے آبی دہشتگردی کا سہارا لیتے ہوئے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانی چھوڑ دیا تھا، دریاؤں میں پانی کا لیول بڑھنے سے آس پاس کے کئی دیہات زیر آب آ گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 