02:55 pm
طیارہ  تباہ ہو گیا ۔ بھارتی حکام ہلاک

طیارہ تباہ ہو گیا ۔ بھارتی حکام ہلاک

02:55 pm

آدیس ابابا (آئی این پی)ایتھوپیا میں حادثے کے شکار مسافر بردار طیارہ میں اقوام متحدہ کے ایک درجن سے زائد عہدیدار سمیت 4 بھارتی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر مسافروں کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا میں حادثے کے شکار مسافر بردار طیارہ میں اقوام متحدہ کے ایک درجن سے زائد عہدیدار سمیت 4 بھارتی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ذرائع کا حوالہ دیا کہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک درجن سے زائد لوگوں کا تعلق اقوام متحدہ سے تھا جن میں فری لانس مترجم بھی شامل تھے اور ماحولیات پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس ضمن میں یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ مسافر طیارے میں اقوام متحدہ کل کتنے افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔انہوں نے بتایا کہ متعدد عملے نے اپنے سفر سے متعلق تصدیق کرائی جبکہ بیشتر سے زائد اقوام متحدہ کے پاسپورٹ پر سفر نہیں کررہے تھے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے عملے سمیت دیگر مسافروں کے لواحقین سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتا ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ، ایتھوپین اتھارٹی سے مسلسل رابطے ہے تاکہ ہلاک ہونے والے عملے کی ٹھیک تعداد معلوم ہو سکے۔دوسری جانب بھارتی حکام نے انکشاف کیا گیا کہ تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں وزارت ماحولیات سے منسلک خاتون افسر سمیت 3 افراد سوار تھے جن کی موت واقع ہوئی۔اس حوالے سے وزیر خارجہ سسشما سوراج نے ٹوئٹ کیا کہ وزارت ماحولیات اور جنگل کی کنسلٹینٹ سیکھا گرگ بھی بدقسمت طیارے میں سوار تھی۔

تازہ ترین خبریں