02:56 pm
قیامت خیز فضائی حملہ، 13عام شہری جاں بحق

قیامت خیز فضائی حملہ، 13عام شہری جاں بحق

02:56 pm

کابل(آئی این پی) افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں امریکی فضائی حملے میںبچوں سمیت13 شہری جاں بحق ہو گئے جب کہ 2گھر بھی مکمل تباہ و برباد ہوئے،اس فضائی حملے میں طالبان کا ایک اہم کمانڈرع بھی ہلاک ہوا۔پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ کے ضلع ننگر ہار کے گاؤں ناصر خیل میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں 2 گھر بھی تباہ ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
گورنر ننگر ہار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ سال 2018 میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 3 ہزار 804 تھی۔

تازہ ترین خبریں