07:29 am
 امریکہ سے آنے والی ایک خبر نے پوری دنیا میں دھوم مچادی

امریکہ سے آنے والی ایک خبر نے پوری دنیا میں دھوم مچادی

07:29 am

نیو یارک (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر امریکی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کے لیے فہرست میں شامل کر لیا۔ مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ“ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ روز کرسچئن سائنس مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق امن کے لیے عمران خان کی قیادت بڑا سرپرائز ہے۔ امریکی میڈیا نے کہا ہے
کہ عمران خان کی جانب سے تعلقات کی بہتری کے لیے بھارتی پائلٹ کی رہائی نے ماحول یکسر بدل دیا ،انہوں نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی اور کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔یاد رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے والا نوبل انعام کا حق دار ہے ۔ جبکہ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے مشیر قومی سلامتی کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جان بولٹن نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شمالی کوریا کی قیادت سے اہم مذاکرات میں مصروف تھے لیکن اس کے باوجود کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور بھارت کی قیادت سے رابطے میں رہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی 26 فروری کی دراندازی پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی تھی ، بھارت کی دراندازی اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔

تازہ ترین خبریں