01:49 pm
باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر دوست کے گوشت کا سوپ بنا کر پی لیا،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟

باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر دوست کے گوشت کا سوپ بنا کر پی لیا،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟

01:49 pm

یوکرائن (نیوز ڈیسک)باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر دوست کے گوشت کا سوپ بنا کر پی لیا،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے ۔۔۔ باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر دوست کے گوشت کا سوپ بنا کر پی لیا۔آدم خوروں نے دوست کو گھر میں مہمان بنا کر قتل کرڈالا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرائن میں آدم خور باپ بیٹے نے مہمان کو قتل کر کے اس کا سوپ بنا کر پی لیا اور گوشت فریج میں رکھ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ساتھی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے اور اس کا سوپ بنا کر پینے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان اور مقتول کے د رمیان کوئی تنازعہ تو نہیں تھا تاہم 41 سالہ ماکسم کوسٹیو کو دعوت پر مدعو کیا گیا تھا۔بیس سالہ ملزم یارو سلف نے پولیس کو بتایا کہ میں نے مقتول کو پست سے مضبوطی سے پکڑا اور والد نے جلدی سے اس کا گلا کاٹ دیا جس کے بعد تیز دھار آلے سے سابق پولیس افسر کے ٹکڑے کیے اور سوپ بنا کر پیا۔اور باقی گوشت فرج میں رکھ دیا۔۔واضح رہے یہ اپنی نوعیت کا ایک مخلتف واقعہ ہے جس پر بظاہر یقین کرنا مشکل لگ رہا ہے کیونکہ کسی انسان کا انسانی گوشت کھانا نا ممکن لگتا ہے تاہم ایسا حقیقت میں ہوا ہے۔اس سے قبل بھی کچھ ایسے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔روس میں ایک جوڑے نے اپنے آدم خور ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اب تک 30انسانوں کو قتل کر کے اپنا نوالہ بنا چکے ہیں ۔اسکے ساتھ ہی انہوں نے مقتولین کے اعضاء کے ساتھ تصاویر بنانے کا اعتراف بھی کیا ۔ آدم خور خاندان کے گھر سے 8 بڑے انسانی اعضا دریافت کرنے کی تصدیق کی ۔اسی طرح سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا ایک شوہر بھی اپنی دو بیویوں کو جنگل میں کھا گیا تھا۔ صحرا میں بھٹکنے والے سعودی شہری سے بھوک برداشت نہ ہوئی تو دو بیویوں کا گوشت کھا گیا۔آدم خور شوہر نے انوکھی دلیلیں دیتے ہوئے کہا کہ میری بیویاں مسلمان تھیں مجھے یقین ہے کہ ان کا گوشت حلال تھا۔

تازہ ترین خبریں