06:32 am
ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نے ڈیلی میل کی خبر کی تردید کردی

ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نے ڈیلی میل کی خبر کی تردید کردی

06:32 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) ڈیپارٹمنٹ فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بارے میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے جاری تردیدی بیان میں واضح کیا گیا ہے
کہ امداد سے بننے والے سکول مکمل ہو گئے تھے، اس کا آڈٹ بھی کرایا گیا۔ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کئے۔ برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے کو فراڈ سے محفوظ رکھا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں امداد سے سکولوں کی تعمیر مکمل ہوئی جبکہ اس کا آڈٹ بھی ہوا۔