10:20 am
بھارتی فوجیوں پر ایک بار قیامت ٹوٹ پڑی ، بڑی تعداد میں فوجی ہلاک

بھارتی فوجیوں پر ایک بار قیامت ٹوٹ پڑی ، بڑی تعداد میں فوجی ہلاک

10:20 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوجیوں پر ایک بار قیامت ٹوٹ پڑی ، بڑی تعداد میں فوجی ہلاک ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ۔۔۔ بھارت کے شمالی حصے میں تین منزلہ عمارت گرنے کے باعث 11 فوجی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 11 فوجی ہلاک جبکہ 28 فوجی زخمی ہو گئے۔ محکمہ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید دو سے تین افراد تک کے دبے ہونے کا امکان ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں گذشتہ روز پیش آیا۔ جب یہ تین منزلہ عمارت گری
اس وقت بھارتی فوجی اس کے پہلی منزل پر موجود ایک ہوٹل میں پارٹی کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر بھارتی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے جس کے بعد آرمی اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق عمارت شدید بارش کی وجہ سے گری، ہماچل پردیش کے چیف منسٹر جے رام ٹھکر نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں