02:35 pm
 افغان امن عمل میں پاکستان کو  مرکزی حیثیت مل گئی ، بھا  رت کا اعترا ف

افغان امن عمل میں پاکستان کو مرکزی حیثیت مل گئی ، بھا رت کا اعترا ف

02:35 pm

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔بھارتی میڈیا افغان امن عمل میں پاکستان کی مرکزی حیثیت اختیار کرتے ہوئے آگ بگولا ہو گیا کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کے باوجود بھارت کو افغان امن سے مکمل طور پر باہر کر دیا گیا اور پاکستان اب امریکہ و چین سے مل کر افغان امن معائدے کو حتمی شکل دینے جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار و بھارت کے مکمل اخراج پر تفصیلی آرٹیکل میں اعتراف کیا ہے
کہ پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باوجود بھارت کو افغان امن عمل سے مکمل طور پر باہر کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بھارت کے لئے پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن بدن پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب پاکستان امریکہ و چین سے مل کر افغانستان میں امن معائدے کو حتمی شکل دینے جا رہا ہے جبکہ افغان امن عمل سیبھا رت کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ۔ تازہ صورت حال سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت حاصل کر چکا ہے کیونکہ بھارت کو افغانستان کے مستقبل سے متعلق فیصلہ سازی سے باہر کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔اب عمران خان آئندہ چند دنوں میں امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں جس کے لئے امریکی صدر ٹرمپ بھی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ گہرے مفادات کے باوجود بھی بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظر انداز کیسے کر دیا گیا ۔اب پاکستان خطے میں لیڈ کر رہا ہے اور پورے افغان امن میں ہندوستان کے تحفظات کہیں پر نظر نہیں آ رہے ہیں حالانکہ امریکی وزیرخارجہ کی نیو دہلی آمد کے موقع پر بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور بھارتی سرکار نے زلمے خلیل زاد اور روسی حکام کے سامنے بھی اپنا نقطہ نظر رکھا لیکن پھر بھی دال گلتی ہوئی دکھائی نہیں دی ۔ پچھلے 18 سال کے دوران بھارتی سرکار کی افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری رائیگاں گئی اور پاکستان اب صورت حال سے مکمل طور پر مطمئن اور پوری طرح خوش دکھائی دے رہا ہے ۔ امریکہ اور اس اتحادی سعودی عرب ، امارات اور قطر بھی پاکستان کی بھرپور امداد کر رہے ہیں اور تو اور اب آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے امدادی پیکج جاری کر دیا ہے

تازہ ترین خبریں