03:41 pm
بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں افراد ہلاک

بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں افراد ہلاک

03:41 pm

نئی دہلی ، کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ مون سون کا سیزن بھارت اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کے لئے تباہ کاریوں اور ہلاکت خیزیوں کا نیا سلسلہ لے کر آگیا ہے بھارت میں خوفناک بارشوں کے سلسلے اور سیلابی صورتحال سے سینکڑوں اموات واقع ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں نے نیپال اور مشرقی بھارت کے کئی شہروں‌ میں زندگی کو تہ و بالا کر دیا. دونوں ممالک میں شدید بارشوں اور سیلابوں سے دو سو سے زائد انسان ہلاک ہو گئے۔تیز بارشوں‌ کے بعد بجلی کا نظام معطل ہوگیا، دیہی علاقے مرکز شہروں سے کٹ گئی،
معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے.ماہرین کے مطابق اس وقت بھی ایک بڑی آبادی کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ لاکھوں انسانوں بے گھر ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثر مشرقی بھارتی ریاست بہار ہوئی ہے، جہاں صورت حال بگڑتی جارہی ہے. ریاست آسام بھی سیلاب کی زد میں ہے، مال مویشی کو بھی شدید نقصان ہوا ہے.مختلف علاقوں میں عمارتوں کے ڈھے جانے اور اور وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے. وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے.موصولہ اطلاعات کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں میں‌نیپال میں 83 افراد ہلاک اور 35 لاپتا بتائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں