10:10 am
دُبئی: بھارتی الیکٹریشن 10 سالہ بچی سے شرمناک حرکات پر پکڑا گیا

دُبئی: بھارتی الیکٹریشن 10 سالہ بچی سے شرمناک حرکات پر پکڑا گیا

10:10 am

دُبئی :دُبئی پولیس نے ایک بھارتی الیکٹریشن کو دس سالہ فرانسیسی بچی کے ساتھ جنسی حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق 34 سالہ بھارتی الیکٹریشن کے جُمیرہ کے ایک وِلا میں کام کرنے والی سری لنکن ملازمہ سے جنسی تعلقات قائم ہوئے۔ جو اکثر اُسے ہوس پُوری کرنے کی خاطر اُس وقت گھر میں بُلا لیتی۔ جب اُسکا مالک اور مالکن گھر سے باہر ہوتے۔ اس کے علاوہ اُن کے ہوتے ہوئے بھی وہ اکثر اُس سے آ کر مِلتا رہا۔ ملازمہ نے اُس کا تعارف اپنے ایک رشتہ دار کے طور پر کرا رکھا تھا۔ملزم اُن کے چھوٹے موٹے کام بھی کر دیتا تھا۔ ایک روز الیکٹریشن نے بچی کے والدین کی غیر موجودگی کا فائدہ اُٹھا کر اُس سے غلط حرکات کیں اور اُسے خاموش رہنے کا کہا۔ بچی نے ایک روز اپنی والدہ کو بتا دیا کہ الیکٹریشن نے اُس سے کئی بار غلط حرکات کیں اور ملازمہ کو بھی ایک کمرے میں لے جاتا ہے۔بچی نے اپنی والدہ کو مزید بتایا کہ جب وہ اپنے کمرے میں چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے میں مصروف ہوتی تو الیکٹریشن اُس کے ساتھ آ کر بیٹھ جاتا اور پھر اُس کے جسم کے مختلف حصّوں سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا۔ اُس نے کئی بار ایسا کیا اور اُسے کہا کہ وہ اس بارے میں کسی کو نہ بتایا۔ بچی ان حرکات پر اتنی خوفزدہ تھی کہ اُس نے اپنے والدین کو بھی کافی عرصہ تک اس بارے میں نہ بتایا۔
بچی نے اپنی والدہ کو یہ بھی بتایا کہ اُس نے جب ملازمہ کو اُس کے ساتھی کی شرمناک حرکات کے بارے میں بتایا تو ملازمہ نے اُس سے یہی کہا کہ وہ چُپ ہی رہے اور اپنے والدین سے بھی اس بارے میں کوئی بات نہ کرے۔ بچی کی یہ بات سُن کر اُس کی فرانسیسی والدہ بہت پریشان ہو گئی کیونکہ بھارتی الیکٹریشن کو صرف ملازمہ کے کمرے میں جانے کی اجازت تھی۔ باقی گھر کے کسی اور حصّے میں داخل ہونے کی قطعی طور پر ممانعت تھی۔بچی کی والدہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملازمہ اور بھارتی الیکٹریشن دونوں سے تفتیش کی تو پتا چلا کہ اُن دونوں کے آپس میں بھی جنسی تعلقات ہیں۔ جس پر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ملزم پر بچی سے جنسی چھیڑ چھاڑ، بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے اور ملازمہ سے غیر ازدواجی تعلقات اُستوار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں 31 جولائی 2019ء کوالیکٹریشن اور ملازمہ کو سزا سُنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں