02:45 pm
افغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان کے حملے میں 20 افغان کمانڈوز ہلاک

افغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان کے حملے میں 20 افغان کمانڈوز ہلاک

02:45 pm

کابل(آن لائن)فغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان کے حملے میں تقریباً 20 افغان کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ طالبان نے اسپیشل فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ طالبان نے افغان کمانڈوز پر حملہ صوبہ بادغیس کے ضلع ابکماری میں کیا۔صوبائی گورنر نے بتایا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کیے بغیر ہی افغان کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ ضلع میں اتار گیا۔ان کا کہنا تھا
کہ طالبان نے کمانڈوز کو گھیرے میں لے لیا اور چند گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ بدقسمتی سے 21 کمانڈوزہلاک ہوئے اور دیگر پکڑلیے گئے۔دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے واقعہ سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔بادغیس کے صوبائی قونصل کے سربراہ عبدالعزیز نے بتایا کہ طالبان کے حملے میں 29 افغان کمانڈوز ہلاک ہوئے جبکہ دیگر زندہ پکڑے گئے کمانڈوز کو قتل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ گوہر سے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تقریباً 40 کمانڈوز کو صوبہ بادغیس میں آپریشن کے لیے اتارا گیا لیکن جیسے ہی انہیں اتارا گیا تو طالبان نے حملہ کردیا۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئیدعویٰ کیا کہ 30 افغان کمانڈوز کو ہلاک کیا۔خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین گزشتہ چند ماہ سے مراحلہ وار مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔دونوں فریقین کے مابین افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے دو اہم نکات زیر بحث رہیجس میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا سمیت طالبان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے جو عالمی حملے کرسکے۔29 جنوری کو افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا ہے کہ امریکا اور طالبان حکام افغانستان سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے، تمام امریکی فوجیوں کے انخلا، جنگ بندی اور کابل-طالبان مذاکرات جیسے تمام اہم معاملات پر راضی ہوگئے ہیں

تازہ ترین خبریں