01:50 pm
افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا گائیڈڈ میزائل حملہ ، 24 طالبان ہلاک ، 17 زخمی

افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا گائیڈڈ میزائل حملہ ، 24 طالبان ہلاک ، 17 زخمی

01:50 pm

کابل(آن لائن) افغانستان میں گائیڈڈ میزائل حملے میں 24 طالبان ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر صوبہ ارزگان کے ضلع خاص میں طالبان کے ٹھکانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا
جس کے نتیجے میں 24 طالبان ہلاک ،جبکہ 17 زخمی ہو گئے ۔ حملے میں طالبان کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی بھاری مقدار بھی تباہ ہوئی ہے

تازہ ترین خبریں