02:28 pm
ایران سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،امریکی وزیرخارجہ

ایران سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،امریکی وزیرخارجہ

02:28 pm

ایران سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،امریکی وزیرخارجہ واشنگٹن(آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے ایک بار پھر ایران کے ساتھ غیر مشروط طور پر مذاکرات کاعندیہ دیدیا،امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے ایران پر دہشتگردی کی حمایت اور علاقے میں خطرناک سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا
کہ امریکہ ایران کے ساتھ میزائلی پروگرام اورعلاقے میں تہران کی سرگرمیوں کیلئے غیر مشروط طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی متعدد بار غیر مشروط طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئیاپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا

تازہ ترین خبریں