02:35 pm
پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہرجاوید اور جاوید انور  کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہرجاوید اور جاوید انور کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

02:35 pm

واشنگٹن ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہرجاوید اور جاوید انور نے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کروں کو پاکستان میں سرماریہ کاری کی دعوت دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نڑاد امریکی بزنس مین طاہرجاوید اور جاوید انور نے واشنگٹن میں ملاقات کی، سرمایہ کاروں نے
پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورت حال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت سرمایہ کاری کی دلچسپی کے دوسرے اہم شعبوں کی نشاندہی کی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اورسرمایہ کاروں کو پیشکش کی کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو اہم جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی روابط کا حامل ملک ہے۔

تازہ ترین خبریں