04:13 pm
وزیراعظم نے اسامہ کیخلاف کیے جانیوالےآپریشن پرامریکہ کو دبنگ جواب دیدیا

وزیراعظم نے اسامہ کیخلاف کیے جانیوالےآپریشن پرامریکہ کو دبنگ جواب دیدیا

04:13 pm

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان جو کہ اس وقت امریکہ میں سرکاری دورے پر موجود ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے امریکہ کو اسامہ بن لادن کے پاکستان میں موجود ہونے کی خبر دی تھی۔ انہوں نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی آئی اے سے پوچھیں کہ کیا آئی ایس آئی نے اسامہ کے حوالے سے نہیں بتایا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے لیے پاکستان کو کہا جانا چاہیے تھا امریکہ کو خود آپریشن نہیں کرنا چاہیے تھا۔ خیال رہے کہ آج تک پاکستان نے کبھی اعتراف نہیں کیا
کہ پاکستان نے سی آئی اے کو اسامہ کی موجودگی کی اطلاع دی تھی اور پاکستان ہمیشہ اس حوالے سے خاموش رہا ہے لیکن آج وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے امریکہ کو اسامہ بن لادن کے پاکستان میں موجود ہونے کی خبر دی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع ایک ٹیلی فون کے ذریعے دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 2011میں امریکہ کی سپیشل فورسز کے ایک دسترے نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں رات کے وقت ایک گھر پر آپریشن کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس ھوالے سے پاکستان کو کافی زیادہ ندامت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ اب وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ہی امریکہ کو اسامہ بن لادن کے پاکستان میں موجود ہونے کی خبر دی تھی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ میں موجود ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے باہر آکر وزیراعظم عمران خان کو کوش آمدید کہا اور پھر ان کی ملاقات ہوئی اور ٹرمپ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین وزیراعظم قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں