04:13 pm
عمران نیازی نے امریکہ میں میڈیا کی آزاد ی کا جھوٹ بولا، اسحاق ڈار

عمران نیازی نے امریکہ میں میڈیا کی آزاد ی کا جھوٹ بولا، اسحاق ڈار

04:13 pm

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے امریکی ادارہ برائے امن میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے جھوٹ بولا جس پر انھیں شرم آنی چائیے،پاکستان میں میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے،ملک میں اس وقت میڈیا آزاد نہیں ، واشنگٹن پوسٹ اور دیگر کئی غیر ملکی مستند میڈیا گروپس نے لکھا ہے کہ پاکستان میں میڈیا پر مکمل قدغن لگ چکی ہے
،مریم نواز کی تقاریر دکھانے پر بعض چینلز کے نمبرز تبدیل کردیئے گئے کسی کو بھی پاکستان میں بولنے کی اجازت نہیں ہے ،حکومت سوشل میڈیا کی زبان بندی کرنے کی تیاری کررہی ہے جو بہت قابل تشویش اقدام ہے اس پر قوم اور عالمی کمیونٹی کو نوٹس لینا چاہیے۔پیر کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہاکہ عمران خان نیازی نے امریکی ادارہ برائے امن میں میڈیا کے حوالے سے جھوٹ بولا ان کو اس پر شرم آنی چاہئیے ،پاکستان میں میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے دنیا کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے ۔موجودہ حکومت نے بہت سے سینئر صحافیوں کو انکے ٹی وی چینلزسے نکلوا دیا ہے ۔کوئی بھی چینل اگر اچھی بات کرتا ہے تو اسے آف ائیر کردیا جاتا ہے ،مریم نواز کی تقاریر دکھانے پر بعض چینلز کے نمبرز تبدیل کردیئے گئے کسی کو بھی پاکستان میں بولنے کی اجازت نہیں ہے جو بہت بدقسمتی کی بات ہے ۔انھوں نے کہاکہ اظہار رائے کی آزاد ی ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے ایسا کرنا اس کی خلاف ورزی ہے ۔اسحاق ڈار نے کہاکہ میں جب حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتا تھا تو انھوں نے مجھے آف ائیر کردیا اور پیمرا پر میرے حوالے سے پابندی لگا دی گئی میرے ایک لائیو پروگرام کو سات منٹ بعد بند کردیا گیا ۔پاکستان میں اس وقت میڈیا آزاد نہیں ہے کئی لوگ اس بارے میں لکھ رہے ہیں واشنگٹن پوسٹ اور دیگر غیر ملکی مستند میڈیا گروپس نے لکھا ہے کہ پاکستان میں میڈیا پر مکمل قدغن لگ چکی ہے ۔پچھلے دو دن میں یہ خبر آئی ہے کہ اب یہ سوشل میڈیا کو خاموش کرانے جارہے ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ ہم توہین آمیز مواد کو کنٹرول کرنے کیلئے ایسا کررہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ مجھے جب میڈیا سے آف ائیر کیا گیا تو میں نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز کے ذریعے پاکستانی بہن بھائیوں اور دوستوں کو پیغامات دے رہا ہوں ۔میں انکا ہر معاشی جھوٹ بے نقاب کرتا ہوں جس پر انھیں تکلیف ہے ۔حکومت سوشل میڈیا کی زبان بندی کرنے جارہی ہے جو کہ بہت قابل تشویش اقدام ہے اس پر قوم اور عالمی کمیونٹی کو نوٹس لینا چاہیے مجھے امید ہے کہ میڈیا بھی اپنی آزادی کیلئے بولے گا کیونکہ انکے آگے سرنڈر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا اور نہ اس میں ملک کا کوئی فائدہ ہے ۔

تازہ ترین خبریں