04:13 pm
پاکستانی کم از کم ایک دن یوم سیاہ ہی منا لیا کریں، مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خاتون کی اپیل

پاکستانی کم از کم ایک دن یوم سیاہ ہی منا لیا کریں، مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خاتون کی اپیل

04:13 pm

سری نگر ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن خبروں کے ایک معروف اشاعتی ادارے کو مقبوضہ کشمیر کی ایک مظلوم خاتون نے پیغام بھیجا ہے اور اپنی آواز کو پاکستان بھر کے لوگوں تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ادارے فیس بک پیچ پر ایک کشمیری خاتون نے وائس میسج کے ذریعے کہا ہے
کہ یہاں کشمیری اسلام اور پاکستان کا نام لے لےکر اپنا خون بہا رہے ہیں۔ آج بھی یہاں مسجدوں میں ترانے بج رہے تھے۔ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ کب تک لوگ دین اور وطن کے نام پر مرتے رہیں گے۔اور کچھ نہیں تو پاکستانی قوم ایک دن کےلئے یوم سیاہ ہی منالے۔ ہم مظلوموں کی آواز کو دنیا تک پہنچا دے۔

تازہ ترین خبریں