06:36 am
مقبوضہ کشمیر میں باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوگیا، کشمیری پولیس اہلکاروں نے باقاعدہ بغاوت کردی

مقبوضہ کشمیر میں باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوگیا، کشمیری پولیس اہلکاروں نے باقاعدہ بغاوت کردی

06:36 am

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوگیا، کشمیری پولیس اہلکاروں نے باقاعدہ بغاوت کردی، بھارتی فوج کیساتھ شدید جھڑپیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں باقاعدہ شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے ہی بھارتی فوج کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور کشمیری پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے زبردستی کشمیری پولیس اہلکاروں سے اسلحہ واپس لے کر ان اہلکاروں کا گراونڈ کیا جا رہا ہے۔
جبکہ اس تمام صورتحال میں کشمیری پولیس اہلکار بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں میں اس وقت شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔کشمیری پولیس اہلکاروں اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دونوں جانب کے کئی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ یہ صورتحال مزید بگڑنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت بھی ختم کر دی تھی۔ بھارتی حکومت کے اس اقدام کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں آج تک ظالمانہ کرفیو نافذ ہے۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ٹیلی فون، موبائل اور ٹی وی سروس بھی مکمل طور پر بند ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا پوری دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور اس تمام صورتحال میں بھارتی فوج کی جانب سے وادی کی آبادی پر بدترین مطالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں