03:50 pm
ٹائمز آف انڈیا کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی

ٹائمز آف انڈیا کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی

03:50 pm

نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک ) گزشتہ ہفتے بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نےہرزہ سرائی کی حدیں پھلانگتے ہوئے ایک رپورٹ شائع کی جس میں لکھا تھا گوگل پر لفظ بھکاری لکھا جائے تو پاکستانی وزیر اعظم عمران کی تصویر سامنے آ جاتی ہے. رپورٹ کے نیچے ویب سائٹ کے کمنٹس سیکشن میں بھارتیوں نے اس بھونڈی رپورٹ سے محظوظ ہوتے ہوئے عمران خان اور پاکستان کے خلاف زہر فشانی شروع کردی
. ایک پاکستانی لڑکی فائزہ احمد اس حرکت پر میدان میں کود پڑی اور کہنے لگی. دیکھو ذرا کہہ بھی کون رہا ہے. پوٹی کرنے کےلئے واش روم نہیں. رہنے کےلئے گھر اور چھت نہیں. کھانے کے لیے روٹی نہیں. اوردوسروں کو بھکاری کہنے کی تمھاری اوقات بھی نہیں. علی رضا نامی پاکستانی شہری نے غیر حقیقت پسندانہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرملکی قرضے،بے روزگاری، اور معاشی بدتری پاکستان سے کہیں زیادہ ہے اس لیے امریکہ، یوکے، کینیڈا اور آسٹریلیا کے لہجے میں بات کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا..بھارتی کپڑے اتار دینے والی یہ باتیں سن کر آگ بگولہ ہو گئے اور مغلظات بکنے لگے.

تازہ ترین خبریں