02:42 pm
 دفاع وطن کی خاطر لڑنے کا جذبہ ،پاکستانی ایشیا بھر میں سر فہرست

دفاع وطن کی خاطر لڑنے کا جذبہ ،پاکستانی ایشیا بھر میں سر فہرست

02:42 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شماریاتی ادارے نے دفاع وطن کے تحفظ کی خاطر لڑائی کےجذبے سے سرشار ایشیائی ممالک کی درجہ بندی کی ہے جس میں پاکستان ایشیا بھر میں سرفہرست ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں ورلڈ انڈیکس نامی عالمی ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وطن کی حفاظت کی خاطر لڑنےکا جذبہ رکھنے کی شرح ایشیا بھر میں
سب سے زیادہ پاکستان میں بھی جہاں کے89فیصد لوگ ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہونے کی صورت میں دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کےلئے تیار ہیں۔ ویت نام میں بھی یہی شرح ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش کے 86، افغانستان کے 76اور بھارت کے 75فیصد لوگ ملک کےلئے لڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ جاپانی عوام اس اعتبار سے ایشیا بھر میں سب سے نچلے نمبر ہیں۔

تازہ ترین خبریں