09:39 am
عمران خان فیل ، نیا وزیر اعظم کون ہوگا ، ناموں پر غور شروع ، عمران خان کے انتہائی قریبی رشتے دار نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان فیل ، نیا وزیر اعظم کون ہوگا ، ناموں پر غور شروع ، عمران خان کے انتہائی قریبی رشتے دار نے بھانڈا پھوڑ دیا

09:39 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے اس قلیل دور حکومت میں مہنگائی کا طوفان مچ چکا ہے اورغریب طبقہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان جنہوںنے تبدیلی کے بے پناہ دعوے کیے ان کی جانب سے شدید نالاں دکھائی دیتا ہے اورصحافتی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں کہ وزیر اعظم کیلئے دوسرے ناموں پر غورکیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے، عمران خان نواز شریف کے معاملہ میں خود کو بے بس محسوس کر رہے ہوں گے
، ممکن ہے یہ رحم دلی ن لیگ کے جیل میں قید دیگر لیڈروں اور پیپلز پارٹی تک بھی پہنچے۔ بابر ستار نے کہا کہ وزیراعظم جب این آر او کی بات کرتے تھے تو لوگ یہی کہتے تھے کہ آپ این آر او نہیں دے سکتے، نواز شریف بھی جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کی بات کرتے تھے لیکن پھر ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم دیکھتا رہا اور مشرف باہر چلے گئے ،اب موجود ہ وزیراعظم کہتا رہا کہ میں ڈیل نہیں دوں لیکن نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خبریں آرہی ہیں۔ سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سسٹم اتنا شرمناک ہے کہ لوگ پیرول پر رہا ہو کر وفاقی و صوبائی وزیر بن گئے اور کبھی واپس جیل نہیں گئے۔

تازہ ترین خبریں