09:12 am
انتہائی افسوسناک خبر ، چین میں کرونا وائرس کے بعد ایک اور آفت ، 19افراد پلک جھپکتے موت کے منہ میں چلے گئے

انتہائی افسوسناک خبر ، چین میں کرونا وائرس کے بعد ایک اور آفت ، 19افراد پلک جھپکتے موت کے منہ میں چلے گئے

09:12 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انتہائی افسوسناک خبر ، چین میں کرونا وائرس کے بعد ایک اور آفت ، 19افراد پلک جھپکتے موت کے منہ میں چلے گئے ۔۔ چین میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، 18 فائر فائٹرز سمیت 19 افراد ہلاک۔ آگ چین کے صوبے سچوان کے شہر ژیچانگ میں واقع جنگل میں لگی، 19 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سچوان میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں آگ بجھانے پر معمور عملے کے 18 فائر فائٹرز جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق آگ صوبے سچوان کے شہر ژیچانگ میں واقع ایک جنگل میں لگی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت 8 سو کے قریب فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جن میں سے 18 فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ژیچانگ کے اسی علاقے میں گزشتہ سال بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 31 جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔