06:41 pm
 کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتے سخت ترین ہوں گے، ٹرمپ

کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتے سخت ترین ہوں گے، ٹرمپ

06:41 pm



واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتے سخت ترین ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران امریکا میں مزید بہت زیادہ اموات ہوں گی۔ امریکا میں اب تک تین لاکھ بارہ ہزار سے زائد افراد کووِڈ انیس سے متاثر ہیں اور ساڑھے آٹھ ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔
ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے اس بارے میں اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا کہ لاک ڈائون کے شکار امریکا کو جلد دوبارہ کھولنا ہو گا اور تعطل کی شکار معیشت کو دوبارہ راستے پر لانا ہو گا۔