02:38 pm
اس سال حج ہوگا یا نہیں ، اہم خبر آگئی

اس سال حج ہوگا یا نہیں ، اہم خبر آگئی

02:38 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رواں برس حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے ، سعودی حکومت کی جانب سے  مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک کرلے گی،جو تجاویز زیر غور ہیں ان میں تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنے کی تجویز اور
تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو حج کی اجازت دینے پر بھی غور کررہی ہے، تاہم، حتمی فیصلہ کرنے سے قبل سعودی عرب پاکستان سمیت تمام بڑے مسلم ممالک کو اعتماد میں لے گا۔