08:39 am
اگلے پانچ سال انتہائی گرم ،دنیاکے کون کون سے علاقے سب  سے زیادہ متاثرہوں گے ،انتہائی خوفناک پیش گوئی کردی گئی

اگلے پانچ سال انتہائی گرم ،دنیاکے کون کون سے علاقے سب سے زیادہ متاثرہوں گے ،انتہائی خوفناک پیش گوئی کردی گئی

08:39 am

نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 5 سال حالیہ تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہوں گے اور اس دوران عالمی درجۂ حرارت پری انڈسٹریل دور کے مقابلے میں ہر سال کم از کم 1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔عالمی ادارے کے مطابق اگلے 5 برسوں کے دوران مغربی یورپ میں مزید طوفان آئیں گے، جب کہ سال 2020 میں جنوبی امریکا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے متعدد حصے زیادہ تر خشک موسم کی لپیٹ 
میں رہیں گے۔عالمی ادارے کے مطابق گزشتہ 5 برسوں کے دوران درجہ حرارت میں واضح اضافہ ہوا ہے اور ریکارڈ کے اعتبار سے گزشتہ 5 برس دنیا کے گرم ترین سال تھے۔ لیکن ادارے کے بقول 2020 سے 2024 تک کی 5 سالہ مدت کے دوران درجہ حرارت نئی بلندیوں تک جائے گا۔تنظیم کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ چوں کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں دیر تک موجود رہتی ہے، اس لیے رواں سال کرونا وائرس کے سبب معاشی اور صنعتی سرگرمیاں بند ہونے کے باوجود عالمی درجہ حرارت پر اس کے مثبت اثرات پڑنے کے امکانات نہیں ہیں۔واضح رہے کہ پری انڈسٹریل دور 1850 سے 1900 کے درمیانی عرصے کو کہا جاتا ہے جب دنیا میں صنعتی سرگرمیاں کا صحیح معنوں میں آغاز بھی نہیں ہوا تھا اور ان کے موسم اور درجہ حرارت پر اثرات نہ ہونے کے برابر تھے۔