03:15 pm
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی کی تاریخ کااعلان کردیا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی کی تاریخ کااعلان کردیا

03:15 pm


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عید الاضحی کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔عرب یونین سپیس سائنس حکام نے 20جولائی کو عید الاضحی کا چاند نظر آنے کی واضح پیشگوئی کرڈالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کی آمد میں اب چند روز کا وقت باقی ہے
۔ اسلامی مہینوں کے چاند کی رویت کی پیش گوئی کرنے والے ادارے عرب یونین اسپیس سائنس کی پیشن گوئی کے مطابق خلیجی ممالک میں عید الضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے کچھ روز قبل جاری کی گئی رپورٹ میں عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے بتایا تھا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں ذی الحج کا چاند پیر 20 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔یوں خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کی تاریخ 31 جولائی بروز جمعہ بنتی ہے