06:40 am
چینی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے نزدیک بھی چینی فوج تعینات

چینی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے نزدیک بھی چینی فوج تعینات

06:40 am

بیجنگ ۔ نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین بھارت سرحد پر ایک بار پھر کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہزاروں چینی فوجی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ پر تعینات کردیے گئے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق چین اپنی فوج کو اتراکھنڈ میں متحرک کرنے لگا، ایل اے سی کے نزدیک مقام لیپولیک پاس پر گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پیپلز لبریشن آرمی کی موجودگی بڑھی ہے۔اور اب اترا کھنڈ کے نزدیک ہزاروں چینی فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے
مابین کسی بڑے فوجی تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کا آغاز مئی میں ہوا جب وادی گیلوان میں چینی فوج نے 20بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔