06:50 am
امریکہ میںخوفناک سمندری طوفان ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کو تیار

امریکہ میںخوفناک سمندری طوفان ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کو تیار

06:50 am

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خوفناک سمندری طوفان کے امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ اور ایمرجنسی کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے ہری کین سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ طوفان ایسایس ہفتے کی رات یا اتوار کے روز فلوریڈا کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔نیشنل ہری کین سنٹر کے مطابق ایسایس طوفان جزائر بہاماس کے پاس سے گزرا تو اس کی ہواؤں کی شدت 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ اس وقت یہ خطرناک سمندری طوفان ناساؤ کے
قریب سے گزر رہا ہے۔ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ خطرناک سمندری طوفان ہفتہ کی رات کو یا اتوار کے دن کسی بھی وقت ریاست فلوریڈا کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔