07:09 am
متحدہ عرب امارات کی ترکی کو عدم مداخلت کی پالیسی اپنانے کےلئے تنبیہ

متحدہ عرب امارات کی ترکی کو عدم مداخلت کی پالیسی اپنانے کےلئے تنبیہ

07:09 am

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ترکی کو سختی سے خبر دار کیا ہے کہ وہ اس کے ملک میں مداخلت سے باز رہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق متحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ انور قرقاش نےترک وزیر دفاع کےبیان پرکڑی تنقید کرتےہوئےکہا ہےکہ ترکی عرب ملکوں کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے،موجودہ عہد میں نوآبادیاتی ذہن کی کوئی گنجائش نہیں اور تعلقات دھمکیوں کے ذریعے استوار نہیں کیے جا سکتے.یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور روس لیبیا کے مشرق میں کمانڈر خلیفہ حفتر کے حامی ہیں جن کے جنگجو عالمی طور پر تسلیم کردہ لیبیا حکومت کی افواج سے لڑ رہے ہیں جبکہ ترک حکومت نے گزشتہ کچھ عرصے
سے تریپولی میں قائم لیبیاحکومت کی مدد بڑھائی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ترک وزیر دفاع نے لیبیا کے معاملے پر متحدہ عرب امارات کے طرز عمل پر تنقید کی تھی.

تازہ ترین خبریں