04:11 pm
کیا مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹوٹا؟جانیں اس خبر میں

کیا مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹوٹا؟جانیں اس خبر میں

04:11 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا مریم نواز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ؟ کیا مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ پتھر لگنے سے نہیں فائرنگ کے نتیجے میں ٹوٹا؟ معروف صحافی نے چونکا دینے والا دعویٰ کردیا ، معروف صحافی ارشد وحید نے دعویٰ کیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ پتھر لگنے سے نہیں ٹوٹ سکتا اس لئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا خدشہ ہے کہ مریم نوااز کی گاڑی پہ فائرنگ کی گئی ہے جس سے بلٹ پروف شیشہ ٹوٹا اور مریم نواز کو اس کے بعد وہاں سے محفوظ جگہ کی طرف اسی لئے لیجایا
گیا تھا کہ کہیں انہیں کوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔ارشد وحید چوہدری کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب کا یہی کہنا ہے کہ پتھر سے بلٹ پروف کا شیشہ نہیں ٹوٹ سکتا۔ یہ واضح طور پر مجھے سخت نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔ مریم نواز اور ارشد وحید کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی سوالات کھڑے کردئیے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پہلے مریم نواز یہ دعویٰ کیوں کرتی رہیں کہ پتھر لگنے سے بلٹ پروف شیشہ ٹوٹا؟ کیا مریم نواز کو احساس ہوگیا ہے کہ اس نے جو دعویٰ کیا تھا کہ پتھر لگنے سے شیشہ ٹوٹ گیا وہ غلط ہے؟سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ اگر گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی تو پھر گولی چلنے کی آواز کیوں نہیں آئی؟ چلیں اگر گولی چلنے کی آواز نہیں آئی تو گاڑی پر ایک سوراخ بننا چاہئے تھا وہ کیوں نہیں بنا؟تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شاذب نے کہا کہ پہلے جھوٹ بول لیا ہے اب جب خیال آگیا ہے کہ سوال اٹھ رہے ہیں تو یو ٹرن لے لیا ہے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اسلئے جھوٹ ہر سمت لڑھکتا رہتا ہے۔

تازہ ترین خبریں