05:24 pm
عاشقی مہنگی پڑگئی ،نوجوان شادی شدہ محبوبہ سے ملنے لڑکیوں کے کپڑے پہن کرجب ہسپتال پہنچا تو پکڑا گیا،پھراس کیساتھ کیاہوا،جانیں

عاشقی مہنگی پڑگئی ،نوجوان شادی شدہ محبوبہ سے ملنے لڑکیوں کے کپڑے پہن کرجب ہسپتال پہنچا تو پکڑا گیا،پھراس کیساتھ کیاہوا،جانیں

05:24 pm

روہتک (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک میں ایک نوجوان کو عاشقی مہنگی پڑ گئی۔ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر محبوبہ سے ملنے ہسپتال پہنچا تو لوگوں نے درگت بنا ڈالی۔بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق خاتون کا شوہر روہتک کے ہسپتال میں داخل تھا جہاں وہ ابھی اس کے ساتھ رکی ہوئی تھی۔ خاتون کا ایک نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا جو لڑکیوں کے کپڑے پہن کر شادی شدہ محبوبہ سے ملنے ہسپتال پہنچ گیا۔سکیورٹی گارڈز کو نوجوان کی حرکتوں پر شک ہوا تو اس سے پوچھ گچھ کرنے لگے اور پھر عورت کے کپڑوں میں چھپے مرد کا انکشاف ہوا۔ موقع پر موجود لوگوں
نے نوجوان کی خوب درگت بنائی جس کے بعد اسے ہسپتال کے بیڈ سے باندھ دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس آئی اور اسے گرفتار کرکے لے گئی۔