02:16 pm
آذربائیجان اور آرمینیا میں کشیدگی بڑھ گئی

آذربائیجان اور آرمینیا میں کشیدگی بڑھ گئی

02:16 pm

یوریون (مانیٹرنگ ڈیسک)وسطی ایشائی مسلمان ملک آذربائیجان اور متنازعہ خطے آرمینیا کے مابین جاری کشیدگی کسی بھی وقت کسی بڑی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ جس کے بعد روس نےدونوں ملکوں سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹڈ پریس کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ آرمینیا نے آذر بائیجان کے دو ہیلی کاپٹرز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور وزارت دفاع کے ترجمان کا کہناتھا کہ آذربائیجان کے تین ٹینکوں 
کو بھی نشانہ بنا یا گیاہے لیکن فی الحال جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔ آرمینیا نے الزام عائد کیاہے کہ آذر بائیجان کی جانب سے حملے اور گولہ باری کی گئی ۔ آرمینیا نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر مارشل لاءکا اعلان کر دیاہے اور اپنی تمام فوجییں سرحد پر تعینات کرنے کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر روس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے آرمینیا اور آذر بائیجان سے جنگ بندی کرنے کی اپیل کی ہے ساحل پر چہل قدمی کرنے والے خاندان کو عجیب و غریب جاندار چیز نظر آگئی، اس کا معائنہ کیا تو سمندر میں پایا جانے والا مہنگا ترین جاندار نکلاآرمینیا اور آذر بائیجان دونوں ہی 1991 سے قبل سویت یونین کا حصہ تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے نگور نو کاراباخ کا تنازع ہے۔