04:45 pm
ہوٹل مالکان ہوجائیں تیار۔۔۔نئی پابندیوں کااعلان کردیاگیا

ہوٹل مالکان ہوجائیں تیار۔۔۔نئی پابندیوں کااعلان کردیاگیا

04:45 pm

دبئی (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں عالمی وبا کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کے تحت دبئی میں ہوٹلوں کو صبح تین بجے تک بند کرنےکو کہا گیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ نے اماراتی حکام کے حوالے سے بتایا کہ’ دبئی میں رات ایک بجے کے بعد ہوٹلوں میں تقریبات اور کانفرنسز پر پابندی ہوگی‘۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل منتظمین کو یہ بھی کہا گیا کہ’ صبح تین بجے کے بعد فوڈ اینڈ بیوریج سروسز لازما روک د ی جا ئیں تاہم ڈیلیوری اور ہاوس سروسز اس سے مستثنی ہوں گی‘۔علاوہ ازیں دبئی میونسپلٹی نے عالمی وبا پھیلاو
کو روکنے کے لیے نافذ ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر آٹھ افراد کی اجازت دی ہے۔اس سے قبل ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر پانچ افراد کی پابندی کرائی جا رہی تھی۔ یہ پابندی شیشہ کیفے میں آنے والوں پر اب بھی برقرار ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھ رہی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 78 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر90 ہزار618 ہوگئی۔