04:53 pm
آذربائیجان کوتنہاء مت سمجھنا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں ،بڑا اسلامی ملک میدان میں آگیا،ایشیائی ملک کوسخت پیغام

آذربائیجان کوتنہاء مت سمجھنا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں ،بڑا اسلامی ملک میدان میں آگیا،ایشیائی ملک کوسخت پیغام

04:53 pm

انقرہ (ویب ڈیسک )ترکی نے،آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان فوج کے مورچوں اور شہری رہائشی آبادی پر شروع کئے گئے، حملوں کے خلاف  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آرمینیا نے شہری رہائشی مقامات پر حملہ کر کے فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔بین الاقوامی برادری کو اس خطرناک اکساوے کوروکنے کے لئے  فوری طور پر آواز بلند کرنی چاہیے۔ترکی ان حملوں کے مقابل آذربائیجان کے ساتھ ہے۔ ہم ان حملوں میں وفات پانے والے اپنے بھائیوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔آذربائیجان تنہا
نہیں ہے۔اسے ترکی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں  آرمینیا کے آذربائیجان پر حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ "آرمینیا نے ایک دفعہ پھر قانون کا پس پشت ڈال دیا ہے ۔ آرمینیا سے منسلک قاتلوں کے جتھے ان حملوں کے ساتھ انسانی جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔ بین الاقوامی بر ادری کو آرمینیا کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔