06:47 am
امت مسلمہ کے لیے خوشی کی خبر،روضہ رسول ؐ کوزیارت کے لیے کھول دیاگیا

امت مسلمہ کے لیے خوشی کی خبر،روضہ رسول ؐ کوزیارت کے لیے کھول دیاگیا

06:47 am

مدینہ منورۃ(ویب ڈیسک )سعودی حکام نے یکم ربیع الاؤل سے روضہ رسول کو زیارت کیلئے کھول دیا ہے، تاہم اس سلسلے میں سخت ایس او پیز پر عمل لازمی ہوگا۔سعودی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق روضہ رسول کی زیارت بحال کردی گئی ہے۔ کرونا وائرس سے متعلق نافذ کردہ ایس او پیز کے تحت نمازیں پڑھنے اور طواف کی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈپریشر، امراض قلب، جگر اور حاملہ خواتین کیلئے زیارت مؤخر
کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کرونا کے باعث رواں سال حج میں بھی محدود افراد نے شرکت کی تھی جن میں مملکت میں رہائش پذیر غیرملکی اور مقامی افراد شامل تھے۔اس سے قبل سعودی عرب نے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔

تازہ ترین خبریں