08:54 am
بدلتاہےآسماں رنگ کیسے کیسے؟بیٹی کی شادی پر ساڑھے 10ارب ڈالر خرچ کرنےوالا تاجر دیوالیہ ہوگیا،یہ شخص کون ہےاور دیوالیہ کیسے ہوا؟جانیے تفصیل

بدلتاہےآسماں رنگ کیسے کیسے؟بیٹی کی شادی پر ساڑھے 10ارب ڈالر خرچ کرنےوالا تاجر دیوالیہ ہوگیا،یہ شخص کون ہےاور دیوالیہ کیسے ہوا؟جانیے تفصیل

08:54 am

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے اسٹیل کِنگ کہلانے والے لکشمی مِتل کے بھائی اور لندن کے معروف بھارتی نژاد تاجر پرمود متل دیوالیہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے پرمود متل کو دیوالیہ قرار دیا ہے جب کہ وہ 130 ملین برطانوی پانڈز کے مقروض بھی ہیں۔خیال رہے کہ دیوالیہ ہونے والے پرومود متل نے 2013 میں اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پائونڈ تقریبا ساڑھے 10 ارب پاکستانی روپے سے زائد خرچ کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق پرمود متل بھاری قرض میں اس وقت پھنسے جب انہوں نے 14سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرضے کے لیے ضمانت دی تھی
تاہم وہ کمپنی 166 ملین ڈالر کا قرض اداکرنے میں ناکام رہی۔پر مود متل کا دعوی ہے کہ انہوں نے اپنے والد کا 170 ملین پائونڈ کا قرض بھی اداکرنا ہے جب کہ ان کے ذمہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے

کہ ان کی کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے جب کہ اہلیہ مالی طور پر خود مختار ہیں، دونوں کا الگ بینک اکانٹ ہے اور انہیں اہلیہ کی آمدنی اور اثاثوں کے بارے میں بھی زیادہ نہیں معلوم ۔رپورٹ کے مطابق پرمود متل کی کل اثاثوں کی مالیت اس وقت صرف ایک لاکھ 10 ہزار پائونڈ ہے جب کہ انہیں اپنے قرضوں پر بڑی رقم سود کی مد میں بھی ادا کرنی ہے۔