10:13 pm
متحدہ عرب امارات میں اسلام کا بول بالا ہونے لگا، دُبئی میں رواں سال ہزاروں غیر مسلم تارکین نے اسلام قبول کرلیا

متحدہ عرب امارات میں اسلام کا بول بالا ہونے لگا، دُبئی میں رواں سال ہزاروں غیر مسلم تارکین نے اسلام قبول کرلیا

10:13 pm

دُبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام دُنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔اس کا آفاقی پیغام اور حق پر مبنی تعلیمات گلوبلائزیشن کے دور میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یورپ اور امریکا میں بھی اسلاموفوبیا کے باوجود ہر سال ہزاروں غیر مسلم اسلام کے نور سے مالامال ہو رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 50 لاکھ کے لگ بھگ غیر مسلم موجود ہیں ، جن میں اسلام کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ اماراتی حکومت کی جانب سے غیر مسلموں سے برابری کا سلوک اور مہمان نواز رویہ ہے۔
جس ان افراد کو اسلام کی طرف راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق رواں سال کے دوران صرف دُبئی میں ہی 2,570 افراد نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ دُبئی کے محمد بن راشد سنٹر فار اسلامک کلچر آف دی اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شائع کردہ ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق جنوری 2020ء سے لے کر ستمبر 2020ء تک ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔ اس کے علاوہ اکتوبر اور موجودہ نومبر کے دوران بھی
سینکڑوں غیر مسلموں نے اسلام کو گلے لگا لیا ہے۔ اسلامک سینٹر کی ڈائریکٹر ہند محمد لوطاہ نے بتایا کہ دُبئی میں سینکڑوں ممالک ، مذاہب اور قومیتوں کے لوگ آباد ہیں جو امارات کی اعلیٰ اسلامی و ثقافتی اقدار سے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، یہاں کے حکمرانوں کی مذہبی رواداری اور اماراتی عوام کے حُسنِ سلوک کی باعث وہ اسلام کو جاننے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ۔ ہزاروں افراد اسلامک سینٹر کا رُخ کرتے ہیں جہاں ان پر اسلام کی حقانیت اور انسانی بھلائی پرمبنی تعلیمات کا گہرا اثر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وہ اسلام قبول کر لیتے ہیں۔ شعبہ برائے فلاحِ نومسلم کی سربراہ حنا عبداللہ الجلاف نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے والے افراد مختلف
ماحول اور ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں اسلامی تعلیمات سے جلد از جلد آگاہی کے لیے ان کے شعبے کی جانب سے بھرپور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شارجہ کی جیل میں بھی چار قیدیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

 تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز