10:30 am
وزیراعظم پر حملے کا منصوبہ ناکام،وزیرخارجہ کو عہدے سے فارغ کردیاگیا

وزیراعظم پر حملے کا منصوبہ ناکام،وزیرخارجہ کو عہدے سے فارغ کردیاگیا

10:30 am

آذربائیجان(نیوز ڈیسک) آذربائیجان سے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر جنگ میں شکست تسلیم کرنے والے آرمینیا کے وزیراعظم پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا جبکہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو عہدے سے فارغ کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کے بعد سے آرمینیا کے عوام مشتعل ہیں اور وزیراعظم نکول پشینیان کو غدار قرار دے رہے ہیں اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اپوزیشن اس معاملے کو اپنے حق میں ہوا دے رہی ہے جبکہ وزیراعظم عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ حکام نے 45 سالہ وزیراعظم نکول پشینیان پر حملے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا ہے اور اس سازش کے الزام میں اپوزیشن رہنما آرٹر وانیتسیان کو حراست میں بھی لیا گیا تھا تاہم عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر انہیں رہا کردیا۔دوسری جانب وزیراعظم نکول پشینیان نے امن معاہدے کی مخالفت کرنے پر وزیر خارجہ
زوہراب ماتساکنیان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔وزیراعظم نے آج اعلان کیا تھا کہ آذربائیجان کو اسٹریٹجک شہر شوشا سمیت دیگر علاقے دینے کے حوالے سے مذاکرات 27 ستمبر کو شروع ہونے والی حالیہ جنگ سے قبل ہی جاری تھی۔تاہم زوہراب نے وزیراعظم کے اس دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ کسی بھی مرحلے پر ایسی کوئی تجویز ایجنڈے میں شامل نہیں تھی۔اس بیان کے بعد پشینیان نے اعلان کیا کہ انہوں نے زوہراب کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم چند گھنٹوں بعد زوہراب نے خود ہی فیس بک پر اپنا استعفیٰ ڈال دیا۔

تازہ ترین خبریں

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی لڑکی

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی لڑکی

تحریک انصاف نےچئیرمین سینیٹ اور اعتماد کے ووٹ کےلئے رابطے تیز

تحریک انصاف نےچئیرمین سینیٹ اور اعتماد کے ووٹ کےلئے رابطے تیز

سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلابلکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مریم نواز

سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلابلکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مریم نواز

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے،کامران خان

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے،کامران خان

نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ

نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔