01:14 pm
زرداری نے اسامہ کی پاکستان میں ہلاکت کو ’خوشی کی خبر‘ قرار دیا تھا: اوباما

زرداری نے اسامہ کی پاکستان میں ہلاکت کو ’خوشی کی خبر‘ قرار دیا تھا: اوباما

01:14 pm

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی نئی کتاب ’اے پرامسڈ لینڈ‘ میں لکھا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے سے مشکل فون کال کی توقع پاکستان سے کر رہا تھا لیکن ہوا بالکل اس کے برعکس۔پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں نیوی سیلز کے آپریشن میں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے باراک اوباما نے اپنی نئی کتاب میں لکھا کہ میرا خیال تھا سب سے مشکل فون کال پاکستانی
صدر آصف زرداری کو ہو گی کیونکہ اس واقعے کے بعد ان پر پورے ملک سے دباؤ ہو گا کہ پاکستان کی سالمیت کی تضحیک ہوئی ہے۔سابق امریکی صدر نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ میں توقع کر رہا تھا کہ آصف زرداری کو کال کافی مشکل ہو گی لیکن جب میں نے ان سے رابطہ کیا تو ایسا بالکل نہیں تھا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جو بھی رد عمل ہو، یہ بہت خوشی کی خبر ہے۔اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا کہ صدر آصف زرداری اس فون کال
پر واضح طور پر جذباتی تھے اور انھوں نے اپنی اہلیہ بینظیر بھٹو کا بھی ذکر کیا جنھیں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے ہلاک کیا تھا۔اس کتاب کے دیباچے میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے لکھا کہ جب انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی دور صدارت کی داستان تحریر کریں گے تو ان کا خیال تھا کہ وہ 500 صفحات پر مبنی کتاب ہو گی جسے وہ سال بھر میں مکمل کر لیں گے لیکن مزید تین سال اور 200 مزید صفحات کے باوجود ان کی کہانی کا صرف پہلا حصہ ہی مکمل ہوا ہے۔یہ کتاب باراک اوباما کے بچپن سے لے کر ان کے پہلے دور صدارت کے سب سے اہم واقعے مئی 2011 میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت تک
​​​​​​​ کے واقعات تک محدود ہے۔باراک اوباما اپنی آپ بیتی کا دوسرا والیم لکھ رہے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی اشاعت کب ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا