04:08 pm
انتخابات کوشفاف قرارکیوں دیا،ٹرمپ نے ایک  اوراہم ترین شخصیت کوعہدےسے فارغ کردیا

انتخابات کوشفاف قرارکیوں دیا،ٹرمپ نے ایک اوراہم ترین شخصیت کوعہدےسے فارغ کردیا

04:08 pm

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ صدارتی انتخابات کو شفاف قرار دینے کی پاداش میں ڈائریکٹر سی آئی ایس اے کرسٹوفر کربس کو عہدے سے برطرف کردیا۔کرس کریبس نے گزشتہ ہفتے سرکاری اور نجی انتخابی افسران سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ووٹنگ کے دوران کسی بھی طرح ووٹ کو ضائع یا تبدیل کیا گیا ہے یا کسی بھی طرح سے دھاندلی کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سائیبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی
ایجنسی (سی آئی ایس اے) کے ڈائریکٹر کرس کریبس کی اس بات سے سخت ناراض ہوئے اور انہیں عہدے سے معزول کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ عہدیدار کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن کی سیکیورٹی کے سلسلے میں دیا گیا کرس کریبس کا حالیہ بیان بے حد غلط ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ الیکشن کے دوران مردہ افراد کی جانب سے ووٹ کرنا، پول واچرس کو پولنگ بوتھ میں جانے کی اجازت نہ دینا،
ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑ جن کے ذریعے ٹرمپ ٹو بائیڈن کی شکل میں ووٹوں کو تبدیل کیا گیا۔اس کے علاوہ لیٹ ووٹنگ اور کئی طرح کی دھاندلی کی گئی تھی، لہٰذا فوری طور پر کریس کریبس کی سی آئی ایس اے ڈائریکٹر کی سروس ختم کر دی گئی ہے۔صدارتی الیکشن کو امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے والے افسر کرسٹوفر کربز کا معطلی کے بعد امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اور میری ٹیم نے سی آئی اے ایس کے لیے کام کیا، ہم نے بہترین کام کیا۔
 

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان