06:53 pm
انڈونیشیا کے غریب آدمی پر قسمت مہربان ہو گئی

انڈونیشیا کے غریب آدمی پر قسمت مہربان ہو گئی

06:53 pm

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے ایک غریب شخص پر قد رت مہربان ہو گئی ۔ آسمان سے 40کروڑ روپےکی دولت اس کے آنگن میں آن گری۔یک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے 33 سالہ جوشوا نامی شخص کے گھر شہاب ثاقب کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر آن گرا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس طرح گرنے والے شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی فی گرام کے حساب سے قیمت لگائی جاتی ہے اور سائنسدان اس کی قیمت اعشاریہ 50 سے 5 ڈالر فی گرام تک لگاتے ہیں۔جوشوا 
انتہائی غریب ہے اور تابوت بنانے کا کام کرتا ہے، وہ اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک اسے زوردار دھماکے سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، وہ گھبرا کر برآمد کی جانب دوڑا، اسے ایک سوراخ نظر آیا، گرنے والا ملبہ اٹھایا تو اسے عجیب و غریب پتھر نظر آیا جو ابھی گرم تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان سے گرنے والا یہ ٹکڑا ساڑھے 4 ارب سال پرانا اور نہایت نایاب تھا اس وجہ سے اس کی قیمت 857 ڈالر فی گرام تھی اور 2.1 کلو گرام وزنی یہ پتھر 24 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں اس غریب شخص سے خریدا گیا، جو اسے مالا مال کر گیا، پاکستانی روپو ں میں اس کی قیمت تقریباً 40 کروڑ روپے بنتی ہے۔