04:35 pm
کبھی ہاں کبھی ناں۔۔۔ایف 35طیاروں کی ڈیل  امریکہ نے عرب ملک کوبڑاجھٹکادیدیا

کبھی ہاں کبھی ناں۔۔۔ایف 35طیاروں کی ڈیل امریکہ نے عرب ملک کوبڑاجھٹکادیدیا

04:35 pm


واشنگٹن(ویب ڈیسک) 3 امریکی سینیٹرز نے متحدہ عرب امارات کو ٹاپ آف دی لائن ایف -35 جیٹ طیاروں کی فروخت روکنے کے لیے مہم کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر یو اے ای کے لیے تحفہ سمجھے جانے والے اس معاہدے پر تشویش کا اظہار کردیا۔نجی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق اگر تینوں سینیٹرز 23 ارب ڈالر کے پیکیج کی مخالفت کرنے کے لیے کانگریس میں اکثریت کو راضی کر بھی لیں تو انہیں امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ کو حاصل ویٹو کے اختیار کی پہاڑ جیسی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گاامریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے قریبی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے یو اے ای کی جانب سے گزشتہ فروخت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کی رپورٹس کی نشاندہی کی کہ امریکی اتحادی کو بھیجے گئے ہتھیار جنگ زدہ لیبیا اور یمن سے برآمد ہوئے تھے۔کرس مرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کرتا ہوں تاہم اس معاہدے میں کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم خطے میں مزید اسلحے کا سیلاب لائیں اور اسلحے کی ایک خطرناک دوڑ میں سہولت کار بنیں'۔انہوں نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اعلی ڈیموکریٹ رابرٹ مینینڈیز اور ریپبلیکن رینڈ پال کے ساتھ قرارداد کی پیش کی جو عام طور پر ٹرمپ کے حامی ہیں تاہم وہ امریکی فوجی مداخلت پر تنقید کرتے ہیں۔امریکا کے سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے گزشتہ ہفتے کانگریس کو باضابطہ طور پر فروخت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔انہوں نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تعریف کی تھی اور اس فروخت کو ایران کے ساتھ باہمی مخالفت کا حصہ بتایا تھا۔متحدہ عرب امارات نے طویل عرصے سے ایف 35 کی درخواست کر رکھی ہے جس میں اسٹیلتھ کی گنجائش ہے اور اسے نشانے پر بمباری، انٹیلیجنس اکٹھا کرنے اور ہوا سے ہوا میں لڑائی کے لیے بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔اسرائیل اپنے ایف -35 بیڑے کو عرب ممالک کے مقابلے میں اپنی اسٹریٹجک ویلیو کے لیے ناگزیر سمجھتا ہے تاہم اس نے تعلقات معمول پر آنے کا فائدہ دیکھتے ہوئے امریکی فروخت سے اپنی مخالفت ترک کردی تھی۔کانگریس نے گزشتہ سال سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے اسلحے کے ایک بڑے پیکیج کو روکنے کی کوشش کی تھی تاہم ٹرمپ کے ویٹو کو ختم کرنے کے لیے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

تازہ ترین خبریں

نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا۔۔ ؟ سالانہ امتحانات کے حوالے سے بھی بڑا اعلان۔۔ طلبہ کے لیے شاندار خبر

نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا۔۔ ؟ سالانہ امتحانات کے حوالے سے بھی بڑا اعلان۔۔ طلبہ کے لیے شاندار خبر

پیر سے نہم تا بارہویں کے طالب علموں کی کلاسز کا آغاز

پیر سے نہم تا بارہویں کے طالب علموں کی کلاسز کا آغاز

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا