08:04 am
پڑوسی ملک کادارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

پڑوسی ملک کادارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

08:04 am


کابل (ویب ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر 14 راکٹ حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف 
مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔افغان دارالحکومت کابل آج صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکےہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔