01:54 pm
آسٹریلیا نے مسلمان عالم دین کی شہریت منسوخ کردی

آسٹریلیا نے مسلمان عالم دین کی شہریت منسوخ کردی

01:54 pm

سڈنی(ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے الجزائر میں پیدا ہونے والے ایک مسلمان عالم دین کی شہریت منسوخ کردی ہے جسے 2005 میں میلبرن میں فٹ بال میچ بم دھماکوں کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد سیل کی رہنمائی کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عبد الناصر بینبریکا وہ پہلے فرد ہیں جن سے آسٹریلیا میں رہتے ہوئے شہریت چھین لی گئی ہے۔آسٹریلیا کے وزیر برائے امور داخلہ پیٹر ڈوٹن نے
برسبین میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر یہ وہ شخص ہے جس سے ہمارے ملک کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، تو ہم آسٹریلین عوام کے تحفظ کے لیے آسٹریلین قانون کے تحت ہر ممکن کوشش کریں گے۔بینبریکا کو دہشت گردی کے تین الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی، انہیں ایک دہشت گرد گروہ کی ہدایت کرنے، کسی دہشت گرد گروہ کا رکن ہونے اور دہشت گردی کے کسی اقدام کی منصوبہ بندی سے وابستہ مواد رکھنے کے الزام میں
15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بینبریکا اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود آسٹریلین جیل میں موجود ہیں، آسٹریلین قانون کینبرا کو اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے جرائم میں سزا یافتہ کسی بھی شخص کی سزا پوری ہونے کے بعد بھی مزید تین سال تک اسے نظربند رکھ سکتے ہیں۔بینبریکا کے وکلا نے ان کی نظربندی کے خلاف اپیل کی ہے، ان کے پاس 90 دن کا وقت ہے کہ وہ اپنا ویزا منسوخ کر کے الجیریا واپس جانے کی اپیل کریں۔آسٹریلین قانون کے تحت کسی شخص سے صرف اس وقت اپنی شہریت چھین دی جاسکتی ہے جب وہ دوہری شہریتے کا حامل ہو۔آسٹریلیا نے ان اختیارات کا استعمال 2019 میں ترکی
میں قید داعش کی جانب سے کے مبینہ طور پر بھرتی کیے گئے نیل پرکاش کی شہریت چھیننے کے لیے کیا تھا، آسٹریلیا نے استدلال کیا تھا کہ وہ دوہری شہری ہے کیونکہ ان کے پاس فجی کی شہریت بھی ہے حالانکہ فجی نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو